دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2014
پاکستانی بلے باز احمد شہزاد شاٹ کھیلتے ہوئے—اے ایف پی فوٹو۔
پاکستانی بلے باز احمد شہزاد شاٹ کھیلتے ہوئے—اے ایف پی فوٹو۔
مچل جانسن کی وکٹ لینے کے بعد پاکستانی کھلاڑٰ مسرت کا اظہار کر رہے ہیں — اے ایف پی فائل فوٹو
مچل جانسن کی وکٹ لینے کے بعد پاکستانی کھلاڑٰ مسرت کا اظہار کر رہے ہیں — اے ایف پی فائل فوٹو
وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد۔ فائل فوٹو
وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد۔ فائل فوٹو
مصباح الحق اور اسد شفیق کا پارٹنرشپ کے دوران ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی
مصباح الحق اور اسد شفیق کا پارٹنرشپ کے دوران ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی
اسد شفیق ناتھن لایون کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے، وہ 56 رنز بان کر وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
اسد شفیق ناتھن لایون کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے، وہ 56 رنز بان کر وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

دبئی: پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں تیسرے روز کے اختتام پر اپنی دوسرے اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بنالیے ہیں جبکہ گرین شرٹس کی مجموعی سبقت 189 رنز ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز احمد شہزاد اور اظہر علی نے کیا۔ محمد حفیظ ٹخنے میں انجری کے باعث پاکستان کی اننگ کا آغاز نہ کرسکے۔

دن کے اختتام پر احمد شہزاد 22 جبکہ اظہر علی 16 رنز بناچکے تھے۔

اس سے قبل آسٹریلین اوپنرز کے شاندار کھیل اور ڈیوڈ وارنر کی سنچری کے باوجود کینگروز ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


شین وارن یاسر شاہ کے مداح ہوگئے


113 رنز بغیر کسی نقصان سے آسٹریلیا نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 15 رنز کے اضافے کے بعد کرس راجرز 38 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کی وقتاً فوقتاً وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم ڈیوڈ وارنر نے کسی حد تک مزاحمت جاری رکھی اور اپنی سنچری مکمل کر لی۔

ڈیوڈ وارنر 207 رنز کے مجموعے پر 174 گیندوں پر 133 رنز بنا کر آؤٹ یاسر شاہ کا شکار بنے۔

آسٹریلیاً مڈل آرڈر نے اس دوران مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی زیادہ دیر تک پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے سے قبل ہی 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 66 رنز دے کر تین جب کہ ذولفقار بابر اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ محمد حفیظ اور عمران خان نے ایک ایک آسٹریلین کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 454 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یہ 16 برس بعد پہلا موقع تھا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 400 رنز کا ہندسہ پار کیا، اس سے قبل 1998 میں پشاور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 580 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ 1999 میں ہوبارٹ کے مقام پر 392 رنز کا مجموعہ بنایا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kamal Oct 27, 2014 12:41am
I WOULD NOT START CELEBRATING TILL THE FAT LADY SINGS, SO TO SPEAK. ابتداے عشق ہے ابھی تو ظالم آگے آگے دیکھے جا ؛ ہوتا ہے کیا ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہیں پیارے بھائی