اسلام آباد: دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور پاکستان کسی افغان گرو کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحد کشیدگی کے معاملے پر پاکستان صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے اور ہم لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور کسی صورت بھی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کی آڑ میں نومین لینڈ پر بنکرز تعمیر کررہا ہے، جو بنکرز کی تعمیر کے 2010 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

تسنیم اسلم نے واضح کیا کہ پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے اور ایل او سی کی دوسری جانب کمشیری ہمارے بھائی ہیں۔

سارک سربراہ کانفرنس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس 27 سے 26 نومبر تک کھٹمنڈو میں منتعقد ہوگی جس میں وزیراعظم نواز شریف کے شریک ہونے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستانی شہری ہیں اور ہمیں تعلیم کیلیے ان ی جانب سے کی جانے والی خدمات پر فخر ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

S. Haider Oct 23, 2014 04:28pm
I have not heard, a country has took permission to violate the borders of another country.