شیخوپورہ : پنجاب اسمبلی کے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 162 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق کومتی جماعت مسلم لیگ کے حسان ریاض 39ہزار 500ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں پی پی 162 میں مسلم لیگ کے حسان ریاض کا مقابلہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عثمان نثار پنوں کے ساتھ تھا۔

ڈان نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ آزاد امیدوار عثمان نثار 22 ہزار 200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ شیخوپورہ کے حلقہ پی پی162 کی یہ نشت مسلم لیگ(ن) کے ہی ایم پی اے خرم گلفام کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 123پولنگ اسٹیشنز پر حسان ریاض 17ہزار 300ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ہے۔

شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد مسلم لیگی کارکنوں نے جیت کی خوشی میں بھر پور ہوائی فائرنگ کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahsan Butt Oct 24, 2014 02:12am
Illiterate culture of gun fire have been seen on TV from the side of winning candidate in Shekhupura. No reason to depute Mariam Nawaz to utelize the public fund in any circumstances. The great army of Pakistan is fully capable to face any challage. Our lives including 18 crore Awam is on the back of pakistani army which fully determind to support our army till to the last breath by our faith and Eimaan.