ہولی وڈ فلم 'دی ایونجرز ایج آف الٹرون' کا پہلا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آگیا۔

ایکشن، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور فلم میں ایک بار پھر سپر ہیروز ایک ساتھ ہوں گے اور دنیا کی منفی طاقتوں سے مقابلہ کریں گے۔

فلم مارول کامک بک کے سپر ہیروز پر بنائی گئی ہے جس میں ایکشن کے بھرپور رنگ شامل ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کے اثرات بھی دکھائے گئے ہیں۔

فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے دشمنو ں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔

فلم کی کہانی میں الٹرون نامی فکشن کریکٹر ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوگا۔

جو انسانی دنیا میں تباہی مچاتے دکھائی دے گا، فلم 'دی ایونجرز ایج آف الٹرون' دو ہزار بارہ کی سپرہٹ فلم ایونجرز کا سیکوئل ہے۔

ایکشن سائنس فکشن فلم میں رابرٹ ڈاوٴنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمزورتھ اور مارک روفالو شامل ہیں۔

سپر ہیروز پر مبنی فلم آئندہ سال یکم مئی کو تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں