شعیب ملک کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2014
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک—۔فوٹو بشکریہ دی ہندو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک—۔فوٹو بشکریہ دی ہندو

کراچی: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایک میچ میں کراچی ڈولفنز کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے میچ امپائرز اور میچ ریفریز نے شعیب ملک کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کیا۔

اس سے قبل بھی شعیب ملک کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کیا جا چکا ہے، لیکن بعد میں انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

نمائندے کے مطابق شعیب ملک کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ لاہور میں کی جائے گی۔

تاہم اس حوالے سے ابھی مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔

32 سالہ شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے آخری بار بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کی تھی، تاہم انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2010 میں کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل باؤلرز پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کو پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے مشکوک باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا سامنا ہے۔

جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی اپنے طور پر باؤلروں کے ایکشن پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مشکوک ایکشن کے حامل باؤلروں پر پابندی لگائی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں: پی سی بی کا کریک ڈاؤن، 16 'چکرز' معطل


ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں