کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر کہی جہاں دو روز قبل فائرنگ سے ہزارہ برادری کے آٹھ افراد کو ہلا کردیا گیا تھا۔

اس حملے کی ذإے داری لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی جس کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر ایل تشیع تنظیموں نے واقعےکے خلاف جمعہ کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی تھی۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہزارہ برادری کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا۔

عبدالمالک بلوچ نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہزار گنجی میں ہونے والے حملے میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں