کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے خبروں کے تمام چینلز بند ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

قارئین نے ڈان کو بتایا کہ گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، گل اقبال، ڈیفنس سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات بند جا رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مخصوص ’مافیا‘ کی جانب سے کیبل آپریترز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن ہم ان کی حفاظت یقینی بنائیں گے

ابھی تک نشریات بند ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا جبکہ متعلقہ حکام اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔

ڈان کو حیدرآباد کے کچھ قارئین اوردیگر افراد نے بتایا کہ حیدرآباد کے اکثر علاقوں میں بھی خبروں کے چینل بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ٹوئٹر پر لوگ تبصروں میں ایک دوسرے کو چینلز نشر نہ ہونے کی وجوہات بتا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں