تحریک انصاف کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق۔۔۔فائل فوٹو
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، جس میں استعفوں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دھرنے کے مستقبل پر غور کیا گیا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ہی تحریک انصاف نے 29 اکتوبر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔


استعفی کی تصدیق کے لیے تحریک انصاف کے ارکان کو حتمی نوٹس


کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 29 اکتوبر کو مستعفی ارکان اکٹھے اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے، حکومت الیکشن دوبارہ کر ادے تو مسئلہ حل ہو جائے گا البتہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی،ملتان میں عامر ڈوگر کا معاملہ الگ تھا،

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان نے 22 اگست کو قومی اسمبلی میں استعفی جمع کروائے تھے جس کی تصدیق کی حتمی تاریخ 17 اکتوبر تھی مگر کوئی بھی رکن استعفی کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔


تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی


انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی پارٹی میں واپس آئے نہ ان سے واپس آنے کی درخواست کی گئی ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، دھاندلی والے حلقے نہ کھولے گئے تو مذاکرات کا فائدہ نہیں، 30 نومبر کو پوری قوم اسلام آباد دھرنے میں جائےگی ، دھاندلی کے بارے میں قوم کو بتائیں گے ۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتی ہے لیکن ان کا بیان گندی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔


وزیر اعلی پختونخوا کے خلاف احتجاج کرنے والے اپم پی اے کی پارٹی رکنیت معطل


پاکستان تحریک تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ انہوں نے وزیر اعلی کے خلاف احتجاج کیا تھا اور ان کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی مہم شروع کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق جاوید نسیم کو '' گوخٹک گو'' کے نعرے لگانے پر شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی جاوید نسیم کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھی خط ارسال کر دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں