'پی ٹی آئی کرپشن کی وڈیوز دکھائی گی'

26 اکتوبر 2014
تمام سیاسی پارٹیاں پی ٹی آئی کے خلاف ہیں، عمران خان۔ — فائل فوٹو
تمام سیاسی پارٹیاں پی ٹی آئی کے خلاف ہیں، عمران خان۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے محرم کے بعد ملک بھر میں ہر ہفتہ دو جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہفتہ کو یہاں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران نے کہا کہ ان کی پارٹی دھرنے کے ذریعے 'نیا پاکستان' کا پیغام پھیلانے میں کامیاب رہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو گجرات میں پی ٹی آئی کی ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

'میں آپ کے عزم کی داد دیتا ہوں کیونکہ آپ لوگوں نے مشکل حالات میں دھرنا جاری رکھا'۔

'یہ آپ کا ہی جزبہ ہے جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کو ایک جمہوری ملک میں اپنے حقوق کی آگاہی ملی'۔

عمران نے شرکاء سے کہا کہ 'بلا آخر فتح آپ کی ہی ہو گی۔'

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے محرم کے دنوں میں خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ اس عرصہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی مبینہ کرپشن کی وڈیوز نشر کی جائیں گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ تمام سیاسی پارٹیاں پی ٹی آئی کے خلاف ہیں۔'میں وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا ختم نہیں کروں گا'۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے میں لوگوں کا سمندر ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں