جاپان میں روبوٹ سیلز کلرک

30 اکتوبر 2014
پیپر روبوٹ۔ — اے ایف پی
پیپر روبوٹ۔ — اے ایف پی

ٹوکیو: نیسلے نے جاپان میں اپنے سٹورز کے لئے ایک ہزار روبوٹ سیلز کلرکوں کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیپر نامی گفتگو کرنے والے ہیومنوائڈز کا پہلا بیچ رواں سال کے آخر میں کافی کیپسول اور گھریلو ایسپریسو مشینیں فروخت کرنے والے آؤٹ لیٹس پر کام شروع کرد ے گا۔

جاپان میں نیسلے کی ترجمان میکی کانو کے مطابق یہ روبوٹ دسمبر سے بڑےریٹیل سٹورز پر کافی مشینیں بیچنا شروع کردیں گے۔

'ہمیں یقین ہے کہ صارفین روبوٹس سیلرز کلرکوں کے ذریعے شاپنگ سے محضوظ ہوں گے'۔

نیسلے سے پہلے وائرلیس 'سافٹ بینک' کے آؤٹ لیٹس پر خدمات سر انجام دینے والے پیپر ز مارکیٹنگ کے موثر ٹول ثابت ہوئے ہیں کیونکہ مینیجرز ان کے ذریعے صارفین سے مفید معلومات اکھٹی کر پاتے ہیں۔

رولرز کی مدد سے چلتے پھرتے ان 120 سینٹی میٹر لمبےپیپرز کے سینے پر ٹیبلٹ طرز کےکمپیوٹر نصب ہیں اور انہیں سب سے پہلے جون میں سافٹ بینک کے صدر ماسایوشی سن نے متعارف کرایا تھا۔

سن نے پیپر کو 'جذباتی' روبوٹ قرار دیا تھا جو 80 سے 70 فیصد تک گفتگو سمجھ کربروقت جواب دے سکتا ہے۔

دو ہزار ڈالرز قیمت رکھنے والا پیپر فروری، 2015 سے مارکیٹ میں عام فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں