جنوبی وزیرستان: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے نرگسئی میں ایک کمپاؤنڈ پر امریکی ڈرون طیارے کی مدد سے تین سے چار میزائل داغے گئے۔

جمعرات کو کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں اب تک چار افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوچکے ہیں۔

حملے میں ایک عرب کمانڈر عادل کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نمائندے کے مطابق علاقے میں ابھی بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔


مزید پڑھیں:پاکستان میں ڈرون حملوں کا اختتام؟


واضح رہے کہ رواں ماہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئی ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتہیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں