ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن یونس اور اظہر کے نام

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2014
یونس خان آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے—اے ایف پی فوٹو۔
یونس خان آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے—اے ایف پی فوٹو۔
محمد حفیظ— اے ایف پی فوٹو
محمد حفیظ— اے ایف پی فوٹو

ابوظہبی: مایہ ناز بلے باز یونس خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

یہ یونس کی اس ٹیسٹ سیریز میں تیسری لگاتار سنچری تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 90 سال پہلے 1924 میں انگلینڈ کے ہربرٹ اسٹکلف نے تین ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی تھیں۔

گزشتہ آٹھ سال میں کوئی بھی بلے باز آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں مصباح الحق نے سیریزمیں مسلسل دوسری مرتبہ ٹاس جیتا اورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 221 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی اوپنرز محمد حفیظ اوراحمد شہزاد نے پراعتماد انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور اسکور کو آہستہ آہستہ بڑھانے کاسلسلہ جاری رکھا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 57 رنز پرگری جب احمد شہزاد 35 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد اظہر علی اور یونس خان کی شاندار شراکت نے میچ کو پوری طرح پاکستان کے حق میں کردیا۔

دن کے اختتام پر یونس 111 رنز جبکہ اظہر علی 101 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 208 رنز کی شراکت قائم ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور نیتھن لائن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان گزشتہ 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں ناکام رہا ہے۔

آخری مرتبہ پاکستان نے نومبر 1994 میں دورہ پاکستان کے دوران کینگروز کو ایک صفر سے زیر کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

muhammad Asif Oct 30, 2014 08:11pm
i love youns khan like you yyyyyyyyyyyyy