پشاور: خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی بمباری میں 20 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے

واضح رہے کہ وفاق کے زیر انتظام شمال مغربی سرحدی علاقوں میں فورسز کی جانب سے عسکریت پسندی کے لیے آپریشنز کیے جا رہے ہیں، جس میں شمالی وزیر ستان میں ’آپریشن ضرب عضب‘ اور خیبر ایجنسی میں ’خیبر-ون‘ کے بعد اب آپریشن ’خیبر-ٹو‘ کیا جا رہا ہے۔


مزید پڑھیں: آپریشن خیبر-ٹو:8 فوجی اور 21عسکریت پسند جھڑپ میں ہلاک


خیبر ایجنسی میں حالیہ کی جانے والی بمباری میں عسکریت پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر(انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق آپریشن خیبر کے دوران جیٹ طیاروں نے اکاخیل، وادیٔ تیرہ اور خیبر ایجنسی کے دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں