کراچی: آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے پر خوشی ہے۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یونس کا کہنا تھا کہ اظہر علی کے ساتھ مل کر اچھی شراکت قائم کی۔

انہوں نے کہا ’ اگر ہم اچھا کھیل جاتے ہیں تو ٹیم جیت کی طرف چل پڑےگی۔‘

انہوں نے اس موقع پر عالمی کپ 2015 میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ان کے مطابق بیٹنگ شروع کرنے سے پہلے ایک اچھی اننگز کے بارے میں سوچا تھا جبکہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے شائقین سے اپنی فٹنس اور مزید سنچریوں کے لیے دعا کی اپیل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں