یونس کے کیریئر کے آٹھ ہزار رنز مکمل

31 اکتوبر 2014
مصباح اور یونس نے 181 رنز کی شراکرت قائم کی۔ فوٹو اے ایف پی
مصباح اور یونس نے 181 رنز کی شراکرت قائم کی۔ فوٹو اے ایف پی

ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف شاندار فارم کا مظاہرہ کرنے والے یونس خان ان دنوں رنز کی برسات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک کے بعد ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے جا رہے ہیں۔

ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ میں یونس نے اپنی اننگ 181واں رنز لے کر ٹیسٹ کیرئر میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل جاوید میانداد اور انضمام الحق کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یونس نے 150 سے زائد رنز کی دس اننگ کھیلنے کا جاوید میانداد کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ابو ظہبی ٹیسٹ میں سنچری شراکت کے ساتھ ہی یونس اور مصباح نے ٹیسٹ کرکٹ میں گیارہویں دفعہ سنچری کی شراکت قائم کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

دونوں کلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھی وکٹ کے لیے 181 رنز کی شراکت قائم کی۔

دونوں کھلاڑی اب تک گیارہ سنچری شراکت بناتے ہوئے ایک ساتھ 1500 سے زائد رنز جوڑ چکے ہیں، اس سے قبل انضمام الحق اور محمد یوسف نے دس سنچری شراکت کے ساتھ یہ ریکارڈ بنا رکھا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں