برکینافاسو:سول نافرمانی پرصدرمستعفی،فوج نے اقتدار سنبھال لیا

01 نومبر 2014
جنرل ہونورے ٹراور پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔۔۔فوٹو: ای پی
جنرل ہونورے ٹراور پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔۔۔فوٹو: ای پی

برکینا فاسو: حزب اختلاف کے احتجاج اور سول نافرنامی کی تحریک کے بعد 27 سال سے برسراقتدار صدر بلائز کمپورے اقتدار سے علیحدہ ہو گئے جبکہ فوج کے جنرل نے انتظامی اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

صدر بلائز کمپورے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب منصب صدارت خالی ہے جبکہ 90 دن میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

انتظامی اختیارات ہاتھ میں لینے والے فوج کے سربراہ ہونورے ٹراور نے کہا ہے کہ مین نے ریاست کے سربراہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جبکہ یہ اقدام ’آئینی حدود‘ میں اٹھایا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : برکینافاسو:صدر کےخلاف سول نافرمانی،پارلیمنٹ نذرآتش


1987 سے ملک کے سربراہ کمپورے کے اقتدار سے الگ ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا جبکہ دارالحکومت اوگاڈوگو میں ہزاروں افراد جمع ہو کر خوشی کے نعرے لگا رہے تھے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی احتجاج کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت کو نذر آتش کیا گیا تھا جبکہ ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن پر قبضہ کرکے اس کی نشریات معطل کر دی گئی تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں