امریکی کالجوں کے اخراجات میں 1985ء سے اب تک تقریباً 500 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اور ٹیوشن فیس بڑھتی جا رہی ہیں۔

جبکہ جرمنی میں اس کے بالکل برعکس صورتحال ہے۔

جرمنی کی شمال مغربی ریاست لوئر سیکسونی وہ آخری ریاست ہے، جہاں تعلیمی فیسیں ختم کردی گئی ہیں، یوں جرمنی بھر کی یونیورسٹیوں میں اکتوبر سے بالکل مفت تعلیم ہوگئی ہے۔

یوں تو جرمنی میں ٹیوشن کی شرح پہلے ہی سے کم تھی، لیکن اب جرمنی کی حکومت ناصرف اپنے شہریوں کی تعلیم کے مکمل اخراجات برداشت کررہی ہے، بلکہ غیرملکیوں کو بھی یونیورسٹی تک کی سطح پر مفت تعلیم کی سہولت دی جارہی ہے۔

اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ کی ایک سینیٹر ڈورتھی اسٹیپ فیلڈ نے بتایا کہ ٹیوشن فیسیں ایسے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں، جو روایتی تعلیمی خاندان کا پس منظر نہیں رکھتے۔

یہ سیاستدانوں کا بنیادی مقصد ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جرمنی میں نوجوان خواتین اور مرد اعلیٰ معیار کی تعلیم بغیر کسی فیس ادا کیے حاصل کرسکیں۔

جرمنی میں کچھ تعلیمی پروگرام انگلش میں بھی ہیں، اور اس حوالے سے یہ دنیا کا واحد ملک نہیں ہے۔

آئیے ہم ان ملکوں کا آپ سے تعارف کرواتے ہیں، جہاں حیرت انگیز طور پر تعلیم انتہائی سستی ہے۔

جرمنی

جرمنی کا اعلٰی تعلیم کا منظرنامہ بنیادی طور پر بین الاقوامی سطح پر معروف اور درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹیوں پر مشتمل ہے، ان میں سے کچھ کو خصوصی فنڈز بھی حاصل ہوتے ہیں، اس لیے کہ حکومت ان کو بہترین ادارے سمجھتی ہے۔

اب اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ آپ جرمنی سے گریجویشن یا انڈرگریجویٹ کی ڈگری، جرمنی زبان کا ایک لفظ ادا کیے بغیر اور ٹیوشن فیس کی مد میں ایک ڈالر ادا کیے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔

خاص طور پر انگریزی زبان میں انجینئرنگ سے لے کر سوشل سائنس تک کے کورسز کے ساتھ تقریباً 900 انڈرگریجویٹ یا گریجویٹ کی ڈگریاں پیش کی جاتی ہیں۔ کچھ جرمن ڈگریوں کے لیے آپ کو باضابطہ طور پر درخواست دینے تک کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سچ تو یہ ہے کہ اگر آپ جرمنی کے اعلٰی تعلیمی نظام میں طالبعلم کی حیثیت سے داخل ہوتے ہیں تو جرمنی کی حکومت بہت خوش ہوگی۔

انگریزی زبان میں بڑی تعداد میں ڈگری کی پیشکش کا ارادہ ہے، تاکہ جرمن طالبعلموں کو غیرملکی زبان میں بات چیت کے لیے تیار کیا جائے۔ اس لیے کہ اس ملک کو بہت زیادہ ہنرمند کارکنوں کی ضرورت ہے۔

فن لینڈ

شمالی یورپ کے اس ملک میں کوئی ٹیوشن فیس نہیں لی جاتی، اور یہاں انگریزی زبان میں یونیورسٹی پروگراموں کی بڑی تعداد کی پیشکش موجود ہے۔

تاہم فن لینڈ کی حکومت دلچسپی رکھنے والے غیرملکیوں کو خوش مزاجی کے ساتھ یہ بات یاد دلاتی ہے کہ وہ اپنی رہائش کے روزانہ اخراجات کو خود پورا کریں گے۔

دوسرے الفاظ میں فن لینڈ آپ کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرے گا، لیکن آپ کے طعام و قیام کا نہیں۔

فرانس

فرانس میں انگریزی زبان کے کم از کم 76 انڈرگریجویٹ پروگرام ہیں۔ لیکن زیادہ تر کی پیشکش نجی یونیورسٹیوں کی جانب سے کی گئی ہے اور وہ خاصے مہنگے ہیں۔

تاہم بڑی تعداد میں گریجویٹ سطح کے کورسز انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے تیار کیے جارہے ہیں، اور ہر تین میں سے ایک فرنچ ڈاکٹریل ڈگری کسی غیرملکی طالبعلم کو دی جاتی ہے۔

سرکاری یونیورسٹی کے پروگراموں میں سے زیادہ تر پروگراموں کے لیے نہایت مختصر ٹیوشن فیس یعنی تقریباً 200 امریکی ڈالرز وصول کیے جاتے ہیں۔

سوئیڈن

اسکینڈے نیوین ملکوں میں سے یہ دنیا کا دولت مند ترین ملک ہے، اور یہاں کے خوبصورت قدرتی مناظر اس کی انفرادیت ہیں۔

یہاں بھی دنیا کی سب سے قیمتی کالج کی ڈگریاں پیش کی جاتی ہیں۔ یہاں پینتیس یونیورسٹیوں میں 900 سے زیادہ پروگرام انگریزی میں سکھائے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں صرف پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سطح کی تعلیم مفت میں دی جاتی ہے۔

ناروے

ناروے کی یونیورسٹیاں بین الاقوامی طالبعلموں سے ٹیوشن فیس وصول نہیں کرتیں۔

یہاں کا اعلیٰ تعلیم کا نظام امریکی تعلیمی نظام کی طرز کا ہے، جہاں کلاس میں طالبعلموں کی تعداد مختصر اور پروفیسر تک ہر ایک طالبعلم کی رسائی آسان ہوتی ہے۔

لیکن ناروے میں آپ رقم بچانے کی توقع نہیں کرسکتے، اس لیے کہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ مہنگے ملکوں میں سے ایک ہے۔

یہاں تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا جائے، اس لیے کہ اس ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسمِ سرما انتہائی شدید ہوتا ہے۔

سلوانیہ

یہاں تقریباً 150 پروگرامز انگریزی میں دستیاب ہیں، اور غیرملکی شہریوں کو صرف داخلے کے وقت رجسٹریشن فیس کی مد میں معمولی سی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

سلوانیہ کی سرحد اٹلی اور کروشیا سے ملحق ہے، جو یورپ کے سب سے زیادہ مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔

تاہم سلوانیہ کی کسی ایک یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ کی فہرست میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔

برازیل

اس ملک میں کچھ کورسز انگریزی زبان میں سکھائے جاتے ہیں اور سرکاری یونیورسٹیاں صرف معمولی رجسٹریشن فیس وصول کرتی ہیں۔

ساؤ پالو یونیورسٹی اور کیمپیناس کی سرکاری یونیورسٹی دنیا کی چار سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

تاہم ساؤپالو یونیورسٹی کی زیادہ تر سرگرمیاں پرتگالی زبان میں کی جاتی ہیں، اس لیے یہ زبان جاننا از حد ضروری ہے۔

تبصرے (31) بند ہیں

mahesh kochra Nov 04, 2014 03:41pm
Awesome nice really felling good to know about this
waseem sultan Nov 04, 2014 05:00pm
Dawn urdu paper bahtareen kawish he
farooq Nov 04, 2014 05:19pm
AOA dear i m student of MsCs and completing my final masters degree from uni of south asia lahore and i wana M phil plz help me................................. which country is better
Saeed Ahmad Nov 04, 2014 05:45pm
بھت مفید معلومات ملی ہیں۔ سعید احمد 505۔ای بی بورے والا
Muhammad Ishfaq khan Nov 04, 2014 07:35pm
Feeling excited to know about these news, Till january I will complete my MSc degree in deptt of Earth sciences ( Geophysics). I wish to continue my studies in any one of the mentioned countries. is there chance for me to continue my studies,if it is, then I will be thankful if u kindly tell me about the procedure. Thanks :)
sadia Nov 04, 2014 07:46pm
بہت مفید معلو مات ہے، آپ میں سے کسی کو جرمنی کی کسی یونیورسٹی کا معلوم ہے جہاں پی اچ ڈی کی تعلیم فری ہو ؟
Khalid ch Nov 04, 2014 08:24pm
this is very valuable information for the pakistanis students who cant afford their fee for highly qualification I apprecitate this offer
Dr Mohammad Ali Khan Nov 04, 2014 08:34pm
Plz tell me how/where to apply for specialisation in Scandinavian countries in medical fields?
Mukesh Lohana Nov 04, 2014 08:47pm
Very good and informative article. You can also check some useful links for more information to study in these countries. https://www.daad.de/en/ http://www.studyinnorway.no/ http://www.studyinfinland.fi/ http://www.studying-in-france.org/ http://www.campusfrance.org/en http://www.studyineurope.eu/
Ahmad fareed Nov 04, 2014 08:50pm
feeling excited to know about these news, Till march I will complete my MSc degree in deptt biology /zoology . I wish to continue my studies in any one of the mentioned countries. is there chance for me to continue my studies,if it is, then I will be thankful if u kindly tell me about
sheikh Nov 04, 2014 09:10pm
very niceeeeeee
Rai Naseem Nov 04, 2014 10:03pm
plz inform me how to study addmituon in jurmani plz reply as soon as possible .
seven star Nov 04, 2014 10:51pm
AOA....i m student.and i complete my degree of B.S(hons) in Chemistry.now i want to get admission in M.phil.plz help me..thanku..
siddique Nov 05, 2014 12:21am
who is the best consultant for brazil ?
Rajesh kumar Nov 05, 2014 10:04am
@siddique: AoA, Dear Its too good Offer For FOreigners And We are also Seeking To apply there? So kindly guidline us to way of germany
fawad Nov 05, 2014 10:06am
@siddique: good information i have done my fsc and i want to study in these country wahts the procedure for visa and how many money needed for visa ..help any one who know plzzzz
Talha Nov 05, 2014 10:31am
@farooq: how to apply for these unies??????
UZAIR QAZI Nov 05, 2014 12:43pm
DEAR FAWAD, I ALSO DONE F.A, AND LIKE YOU I FURTHER WANT TO STUDY IN THESE COUNTRIES, SO IF YOU'LL GET ANY INFORMATION PLZ DO INFORM ME ALSO
visapk Nov 05, 2014 12:48pm
بیرون ملک تعلیم و روزگار اور ہر قسم کی ویزا معلومات کے لئے ابھی وزٹ کریں http://www.visapk.com/
zafar Nov 05, 2014 01:50pm
Eilets kin country kay liay zarorry hay aur age ki akhiry had kia hay
samia Nov 05, 2014 06:48pm
, really v good information ,any chance for mphill zoology?? any where ,plz guide n inform me if possible :-) ...thanks
Habib said Nov 05, 2014 07:17pm
i am also want to join
ammar hassan Nov 05, 2014 07:19pm
I am student of FSc part 1st...and wana go to these countrie, so please tell me how to apply
ammar hassan Nov 05, 2014 07:21pm
i am student of FSc part 1st and i wana go to these countries so plz tell me how to apply..
Bilal Nov 05, 2014 07:54pm
@sadia chk the study portal of europe u got all ur answers
Ahmed Nov 05, 2014 09:24pm
@sadia Yup I know very well about the process of Germany visa
Numan Nov 05, 2014 11:19pm
AOA, How to get admission in jermani universities ,after fsc,please send procedure.
bilal saeed Nov 06, 2014 02:18am
I have done my fsc D.com and I want to study in germany and whats the procedure for visa and how many money needed for visa? Please help me urgently plzzzz
Adnan Ansari Nov 06, 2014 09:45am
I want to study abroad
farooq Nov 06, 2014 10:28am
kafi acha laga parh k... really informative..plz share more about such articles
aamir riaz Nov 08, 2014 09:20pm
In Finland u can get free education but for stay and food u have to do job or have extra money