ممبئی حملے کی ایک فائل تصویر: اے ایف پی

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ملزمان کی جانب سے عدالتی کمیشن کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی کمیشن کی کارروائی وقت کا ضیاع تھا۔

عدالت نے کمیشن کو گواھان تک رسائی نہ ملنے پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ  کمیشن کی رپورٹ کو پاکستان میں موجود ملزمان کے خلاف ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں