مرکزی دمشق میں پیلیس آف جسٹس کے باہر ہونے والے دھماکے کا منظر – اے ایف پی فوٹو

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارتِ دفاع کے ادارے قومی سلامتی کے دفتر پر بم حملے کے نتیجے میں وزیردفاع جنرل داؤد راجہ ہلاک ہوگئے۔

بم حملے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، تاہم اب تک ان کے تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بم سے کیے گئے حملے کے وقت عمارت کے اندر متعدد اہم سرکاری شخصیات موجود تھیں۔

قومی سلامتی ہیڈ کوارٹر پر بم حملے میں وزیردفاع جنرل داؤد راجہ شدید زخمی ہوئے۔ بعد ازاں، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

حملے میں ہلاک اور زخمی افراد کو ال شامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ دو روز سے شہر میں حکومت مخالفوں اور سرکاری سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

سرکاری فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر پر ان کا کنٹرول برقرار ہے۔دوسری طرف، حکومت مخالف مظاہرین اور گروپوں نے شہر کی گلیوں میں مورچے قائم کرلیے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں