جائے وقوعہ پر موجود افغان پولیس اہلکار۔اے پی فوٹو۔

کابل: جنوبی افغانستان کے شورش زدہ علاقے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ضلعی پولیس کے سربراہ سمیت ، پانچ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عبداللہ ہمت کے مطابق اروزگان صوبے میں واقع ضلع سراب میں ہونے والے دھماکے میں چار پولیس کے باڈی گارڈز اور ڈسٹرکٹ پولیس چیف ہلاک ہوئے۔

صوبائی پولیس کے تفتیشی ڈائریکٹر گلاب خان کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے ایک سیکیورٹی چوکی پر حملہ کیا اور جب ضلعی سربراہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں کارروائی کیلئے پہنچے تو ان کی گاڑی سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں