مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن۔ – پی پی آئی فوٹو

کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا۔ چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کراچی میں کیا۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو روز کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں ہوا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادت ملنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

چاند دیکھنے کا اہتمام محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت پرکیا گیا تھا۔ اس موقع پرکمیٹی کے دیگراراکین بھی موجود تھے۔ پشاور میں مقامی کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں  شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہوا۔ جس کے بعد پشاور سے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔ اسطرح ہفتہ سے پورے ملک میں ایکساتھ رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا۔

اسی طرح اسلام آباد اور لاہور کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جنہوں نے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہ ملنے کا اعلان کیا تھا۔ کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالواحد کے زیر صدارت مرکزی جامع مسجد میں ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں