کراچی پولیس۔ فائل فوٹو

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو کی روک تھام کی مہم میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ منسلک سینئر ڈاکٹر اسحاق کو ہلاک کردیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او حکام  کے مطابق ڈاکٹر اسحاق ان کے ساتھ کنٹریکٹ پر فرائض انجام دیتے تھے۔

اس کے علاوہ بھی کراچی میں  فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں مزید چار افراد ہلاک ہوئے۔

لانڈھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔

نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایل شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن کو ہلاک کردیا گیا۔

ڈالمیا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اس کے علاوہ حسین آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے ارکان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گیارہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں