نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم ۔–فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے شفاف انتخابات کو اپنی آخری خواہش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کریں گے۔

فخرالدین جی ابراہیم نے آج (پیر) بطور تئیسویں چیف الیکشن کمشنر حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ میں ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے جج، سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشن کمیشن ارکان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ عام انتخابات کرانے کا اعلان وزیراعظم کا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پیشرو کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے۔

فخرالدین جی ابراہیم حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تبصرے (0) بند ہیں