کراچی پولیس۔—فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے کلفٹن میں دھماکے سے تین موٹر سائکلیں اور دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

دھماکا دوپہر پونے بارہ بجے کے قریب چینی قونصل خانہ کے عقب میں پارکنگ ایریا میں ہوا۔

دھماکے سے قریب واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ابتدائی طور پر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا خیز مواد کسی موٹر سائیکل میں نصب تھا اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔

پولیس کے مطابق پانچ سو سے سات سو گرام بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ ڈیوایئس کو زریعے اڑا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

اصف اعجاز زشیخ ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق دھماکے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دھماکے سے شدید خوف و حراس پھیل گیا۔

علاوہ ازیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئیں ہیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں