ارسلان افتخار۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب نے ارسلان افتخار کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کو پچیس جولائی جبکہ چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار کو چھبیس جولائی کو پھر طلب کرلیا ہے۔

ارسلان افتخار، ملک ریاض کے داماد سلمان احمد اور ان کے بزنس پارٹنر احمد خلیل نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

نیب نے ارسلان افتخار چوہدری، سلمان احمد اور احمد خلیل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج نیب ہیڈکوارٹر میں طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات کے باعث ارسلان افتخار ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتے۔

جبکہ سلمان احمد اور احمد خلیل نے بھی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔

ملک ریاض کے داماد نے نیب کو اگاہ کیا ہے کہ ان کو دھمکیاں مل رہی ہے وہ اس کیس کے لئے پاکستان نہں اسکتے تاہم ان کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ احمد خلیل نے بھی نیب کو پغام بھجوایا ہے کہ وہ جرمنی میں زیر علاج ہے لحاضہ پیش نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب، ارسلان افتخار کیس میں بحریہ ٹاؤن کے سابق چیرمین ملک ریاض نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں