سینیٹ۔فائل فوٹو

اسلام آباد: رحمان ملک آج سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر داخلہ بن گئے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف علی زردری نے ان سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔

قبل ازیں، آج نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب سینیٹر رحمان ملک نےحلف اٹھایا۔

مسلم لیگ ن نے رحمان ملک کی حلف برداری کیلئے سینیٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دہری شہریت کے تنازعے کے باعث رحمان ملک نے سینیٹر کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد انہیں سینئر مشیر بنایا گیا تھا۔

رحمان ملک بعد میں سینٹ کے بلامقابلہ رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

تبصرے (0) بند ہیں