ostrich-samosa-shyema-blog-290
تصویری خاکہ - نادر صدیقی/ ڈان۔کام

پنجاب حکومت کی پھرتی اور ہوشیاری پر داد دینی چاہیے۔ پچھلے دنوں میں انہوں نے کافی اہم قومی فیصلے کیئے جن میں سموسے اور شتر مرغ بھی شامل تھے۔

گھنٹوں بجلی اور پانی کے بغیر گھر بند پنجابیوں کو کم از کم ایک خوشی تو ملی کہ اب شتر مرغ ایک پرندہ نہیں کہلا سکتا اور سموسے اب سستے رہیں گے۔

مجھے یقین ہے کہ اگر موقع ملتا تو سندھ حکومت بھی ایسے فیصلے کرنے کی طرف بڑھتی، مگر افسوس وہ امن و امان پر تبصرے کرنے اور سندھی ٹوپی کے دن منانے میں کافی مصروف نظر آتی ہے۔

پنجاب کی طرف فرائنگ پین میں واپس چھلانگ مارنے سے پہلے، ایک منٹ ذرا بیچارے شتر موغ پر بات کر لیتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شتر مرغ اب پرندہ نہیں بلکہ جانور کہلائے گا۔ یہ فیصلہ اس لیئے کیا گیا کہ شتر مرغ کو ذبیح کرنے، پکانے اور کھانے جیسے قومی سطح کے فرائض ادا کیئے جا سکیں۔ مگر سوچنے کی بات ہے کہ پنجابیوں کے پہلے ہی بڑھے ہوئے دسترخوانوں پر کیا ابھی شتر مرغ کی گنجائش موجود تھی؟

جہاں کھانے پکانے کی بات ہو رہی ہے، ظاہر ہے وہاں امیروں کے ٹیکس چرانے اور کھانے پینے کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنے جیسے غیر اہم باتوں کو کیوں سوچیں۔ لیکن ہاں، سموسوں کی قیمت فکس کرنا بے حد ضروری ہے، آخر اس سے ہماری میعشت مضبوط ہو گی۔

دو ہزار نو میں لاہور کی مقامی حکومت نے سموسوں کی قیمت چھ روپے مقرر کی تھی۔ جن دکانداروں نے چھ روپے سے زیادہ میں سموسے بیچنے کی غلطی کی، ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تھی۔کاش اسی پھرتی سے چوروں کے خلاف بھی ایکشن ہوتا لیکن شاید پاکستان میں چوری سے زیادہ بڑا مسئلہ سموسہ پارٹیاں ہیں۔

اسی طرح لگتا ہے سپریم کورٹ کو بھی پنجابیوں کی صحت کی زیادہ فکر ہےلہذا انہوں نے پنجاب حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔اسی لیئے اس نے کہا کہ سموسے کی قیمت پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔اب سپریم کورٹ کے پاس سموسوں کیلئے اتنا وقت کہاں سے آیا، یہ تو ہمیں نہیں پتا، لیکن شاید عدالت یہ نہیں چاہتی تھی کہ سب پنجابی سموسوں پر ٹوٹ پڑیں۔ یہ کرنے سے ان کی صحت میں ضرورت سے زیادہ اضافے کا ڈر یقینی ہے۔

لیکن کیا سپریم کورٹ صدر اور ان کے متعلقہ معاملات پر پھیکی خط و کتابت سے بور ہو چکی ہے اور عدالتی کارروائیوں میں 'مصالحے' کی خواہش مند ہے؟ یہ ہمیں نہیں معلوم۔

سپریم کورٹ سے ہزاروں لوگ انصاف کی امید رکھتے ہیں اور شاید اسی لیئے سپریم کورٹ نے خود کو سموسے، جلیبی اور چارٹ کی قیمتیں مقرر کرنے میں مصروف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت سے تو ہم اتنی امید نہیں رکھ سکتے لیکن سپریم کورٹ تو ایک امید کی کرن تھی ہمارے لیئے۔

جس دن پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہوں اور سب لاپتہ افراد واپس گھر لوٹ آئیں، اس دن عدلیہ کھانے پینے کی قیمتوں کے ساتھ کھیل سکتی ہے۔

جس دن سارے مجرم اور ان کے ساتھ ساتھ سارے بدعنوان سیاستدان اور بیوروکریٹ جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہوں گے، اس دن عدلیہ لاہور کے بیکرز کو آڑھے ہاتھوں لے سکتی ہے لیکن فی الحال عدلیہ کےپاس مہلت نہیں ہے- فی الحال عدلیہ کو سوچنا ہو گا کہ ملک کے لئے زیادہ ضروری کیا ہے؟

تبصرے (5) بند ہیں

fahad Khan 2 Jul 27, 2012 06:09pm
پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام۔ مقابلہ برائے تجویزِ نام شُتر مرغ۔ جیتنے والے کو انعام میں چھوٹا کمپیوٹر ملے گا۔
نادیہ خان Jul 28, 2012 08:19am
ہا ہا ہا! اور اس کمپیوٹر کو آپ چلا سکیں یا نہیں اس میں سموسے ضرور تل سکتے ہیںِ.
مختارآزاد Jul 28, 2012 10:15am
عدلیہ عوام کے مفاد میں کام کررہی ہے، یہ اور بات کہ کچھ عالم پناہ جیسے کرا
کنول Jul 29, 2012 04:21pm
کسی پنجاب جلے کی دل کی اہ لگتی ہے . بات تو مزہ میں کہی گئی ہے لیکن جتنی پنجاب اور پنجابیوں کا نام لیکر طنز کسا گیا ہے وہ دلی حالت کا آئینہ دار ہے
عبدالعلیم چودھری Jul 31, 2012 09:34am
پنجابیوں پر طنز والی بات خوب کہی...ویسے لگتا ایسے ہی ہے کہ سموسوں،شُترمُرغ اور انصاف سے زیادہ توجہ پنجاب پر تنقید پر مرکوز رہی ہے.......