zardari-manmohan-handshake-ap-670x350
من موہن سنگھ نے اپریل میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے دورے کے موقع پر پاکستان آنے کی حامی بھری تھی۔—اے پی فوٹو

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

جمعہ کے روز صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت خط کے ذریعے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ہاتھ بھجوائی گئی۔

خط میں صدر زرداری نے کہنا تھا کہ منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات بہتر کرنے کا موقع ملے گا اور اس سے دونوں ملکوں کے عوام میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔

صدر زرداری نے بھارتی وزیراعظم کو ان کے آبائی گاؤں کے دورے کی بھی دعوت دی۔

یاد رہے کہ من موہن سنگھ نے اپریل میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے دورہ ہندوستان کے موقع پر پاکستان آنے کی حامی بھری تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں