ھولی وڈ اداکار نومی واٹس فلم میں شہزادی ڈیانا کے روپ میں نظر آئیں گی۔۔- آن لائن فوٹو
ہالی وڈ اداکار نومی واٹس فلم میں شہزادی ڈیانا کے روپ میں نظر آئیں گی۔۔- آن لائن فوٹو

لندن: برطانوی شہزادی ڈیانا پر بننے والے فلم ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہونے لگی۔

فلم کے پریمیئر میں متنازع شخصیات کی موجودگی کے باعث تمام بڑے فنکاروں نے شرکت سے انکار کر دیا، شاہی خاندان کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔

 پریمیئر شو میں شہزادی ڈیانا کے خادم پاؤل برل اور ڈرائیور کے والد محمد فیاض کو مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خادم پاؤل برل پر ڈیانا کی قیمتی اشیاء چوری کرنے کا الزام ہے اور محمد فیاض ڈیانا کی موت کا الزام شاہی خاندان کے کچھ افراد پر لگا چکے ہیں۔

پریمیئر شو میں شاہی خاندان کو مدعو تو کیا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ ان دونوں افراد کی موجودگی شاہی خاندان کی غیر موجودگی کا باعث بن سکتی ہے جبکہ تمام ہالی وڈ فنکار پریمیئر میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔

فلم میں ڈیانا کی زندگی کے آخری دو سالوں میں شہزادی کے پرنس چارلس کے ساتھ تعلقات، سماجی کاموں اور پاکستانی ڈاکٹر کے ساتھ افیئر کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

ہر دل عزیز اور دنیا کی خوبصورت خواتین میں شمار ہونے والی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔

فلم ڈیانا 20 ستمبر کو برطانیہ اور دس اکتوبر کو امریکہ میں ریلیز کر دی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں