علی موسیٰ گیلانی ۔ فائل تصویر آن لائن

لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں رکن قومی اسمبلی علی موسٰی گیلانی اورسابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں چھ اگست تک توسیع کردی ہے۔

سماعت کے دوران  اے این ایف کے تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی موسٰی گیلانی، مخدوم شہاب الدین تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے،جس پر جسٹس شیخ نجم الحسن نے تنبیہہ اگر دونوں نے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو ان کی ضمانت خارج کردی جائے گی۔

بعد میں عدالت نے علی موسٰی گیلانی  اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں چھ اگست تک توسیع دیدی۔ جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رشید جمعہ اور فارما کمپنی کے سابق ڈائریکٹر رضوان احمد نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔

عدالت کے استفسار پر اے این ایف حکام نے بتایا کہ ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ان کی ضمانت کی ضرورت نہیں رہی۔

کیس کی سماعت جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس شہزاد احمد گھیبہ پر مشتمل ڈویژنل بینچ کررہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں