نیٹو رسد۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیٹو رسد کی بحالی کے لیئے پاکستان اور امریکا منگل کے روز مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کریں گے۔

قائم  مقام امریکی سفیر رچرڈ ہاگلینڈ اور وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمرل فرخ احمد اپنی حکومتوں کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ایک دفعہ اس معاہدے پر دستخط ہوجائے گی تو یہ پرانے زبانی معاہدے کی جگہ لے لے گا۔

خیال رہے کہ نیٹو رسد تین جولائی کو امریکا کی سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر معافی کے بعد بحال ہوئی تھی۔ چھبیس نومبر کو ہونے والے اس حملے میں چوبیس پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ نیا معاہدہ جو سن دو ہزار پندرہ تک چلے گا، بعد میں تجدید بھی کیا جاسکتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان مارک سٹرح نے ڈان کو بتایا کہ معاہدہ صرف نیٹو رسد کا ہوگا جس میں کوئی پیشگی شرائط نہیں ہوگیں۔

البتہ پاکستان اضافی چارجز بڑھانے کا خواہش مند تھا لیکن امریکا اس بات کے لیئے تیار نہ تھا اور پاکستان کو اپنا یہ مطالبہ ختم کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سے دفاع کے حکام نے آپریشنل معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے باقاعدگی سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں