بادامی باغ فروٹ منڈی میں دھماکوں کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ – فائل فوٹو

لاہور: بدھ کے روز لاہور کے علاقے بادامی باغ میں واقع فروٹ منڈی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اسکے ساتھ پورے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا بم فروٹ منڈی کے داخلی دروازے کے پاس ریڑھی کے نیچے نصب کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ فروٹ منڈی سےمتصل ٹرک اڈے میں ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کومیاں منشی اورمیواسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے سینئرڈاکٹرزکو بھی طلب کرلیاگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں فروٹ منڈی دھماکوں کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے آئی جی پولیس لاہور سے واقعے کی جلد از جلد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں