لاہور ہائی کورٹ۔ فائل فوٹو

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے پر مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آصف محمود کی رکنیت بارہ اکتوبر تک معطل کردی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محمود کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روکتے ہوئے اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

قبل ازیں، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ قانون کے تحت کوئی بھی دوہری شہریت رکھنے والا شخص رکن اسمبلی نہیں بن سکتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ محمود پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے بھی شہری ہیں، اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

محمود کے وکیل نے وضاحت کہ ان کے موکل کے پاس صرف کینیڈا کا پاسپورٹ ہے، وہ کینیڈا کے شہری نہیں ہیں۔

تاہم درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کنیڈین قانون کے مطابق پاسپورٹ اس شحض کو جاری کیاجاتا ہے جو وہاں کا شہری ہو۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد رانا آصف محمود کی رکنیت بعطل کردی۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں