سپریم کورٹ۔ اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: ايفی ڈرين کيس ميں سيکريٹری داخلہ سپريم کورٹ ميں پيش نہيں ہوئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی ميں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں ڈاکٹر تنویر کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سيکريٹری نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز عدالت میں پیش ہوئے تاہم سیکرٹری داخلہ خواجہ صديق اکبر پیش نہيں ہوئے، جس پر عدالت نے برہمي کا اظہار کيا۔

مقدمے کی مزيد سماعت چھ اگست کو ہوگی۔

یکم آگست کو ہونے والی سماعت میں طاہر نے اکبر پر الزام لگایا تھا کہ وہ سابق سیکرٹری صحت خوشنود اختر لاشاری کو ان معمالات سے کلیئر کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

بینچ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

طاہ نے یہ کہا تھا کہ قومی قوانین اور خدمات کی منسٹر فردوس عاشق اعوان اور اس کے رکن انتظامیہ ڈاکٹر عبدالرشید ان کو ہراساں کررہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں