ملتان میں دھماکہ۔ فائل فوٹو

ملتان: حسین اگاہی چوک بازار میں آتش بازی کی دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

دھماکے سے آگ لگ گئی جس نے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سی پی او عامر ذوالفقار لا کہان ہے کہ آتش بازی رکھنے والوں کے خلاف شب برات کے موقع پر کاروائی کی گئی تھی۔

آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے ملتان میں دھماکے کے بعد صوبے میں آتش بازی کے کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

دھماکہ گنجان علاقے میں ہوا اس لیئے امدادی کارروایئوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں