۔ فائل فوٹو

پشاور: خیبر ایجنسی میں واقع جمرود کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو رسد لے جانے کے شبے میں ایک ٹرک پر حملہ کرتے ہوئے اس کے ڈرائیور کو ہلاک کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جیپ میں سوار تین مسلح افراد نے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا جو ان کے خیال میں افغانستان میں نیٹو رسد لے جا رہا تھا۔

تاہم بعد میں حکام نے تصدیق کی کہ ٹرک میں تجارتی سامان لے جایا جا رہا تھا۔

مقامی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر سمین جان نے بتایا کہ ڈرائیور کو سر اور سینے پر دو گولیاں ماری گئیں۔

جمرود میں اس قسم کا پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چوبیس جولائی کو طورخم سرحد کراسنگ پر ہونے والی فائرنگ کے بعد اس شاہراہ کو نو دن کے لیئے بند کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد نے سات مہینے سے زیادہ عرصے کے لیئے بند رہنے والی نیٹو رسد کو جولائی میں امریکا کی معافی مانگنے کے بعد بحال کیا تھا۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں