افغانستان میں لوگ تباہ حال گھر کے قریب کھٹرے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو

کابل: طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے نصب کیے گئے ایک ریمورٹ کنٹرول بم سے افغانستان کے دارلحکومت میں منگل کے روز آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

کابل پولیس کے سربراہ جنرل ایوب نے اے ایف پی کو بتایا کہ صبح پانچ بجے پکھامان ضلع میں ریمورٹ کنٹرول بم سے ایک سویلین بس پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

جنرل ایوب کا کہنا تھا کہ بم نصب کرنے والے آدمی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس شخص کا تعلق طالبان سے ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے مرد ہیں جو صبح اپنے اپنے کاموں پر پہنچنے کے لیئے جارہے تھے۔

ویسے تو سٹرک کنارے بم نصب کرنا طالبان کی طرف سے ہونے والے حملوں کا ہی طریقہ کار ہے لیکن افغان دارلحکومت میں اس طرح کے واقعات کم ہوتے ہیں۔

نیٹو کے انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) جس کے ایک سو تیس فوجی افغانستان میں طالبان کے خلاف چجڑی جنگ میں افغان حکومت کی مدد کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے اس نوعیت کے حملے زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں