کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری۔ رائٹرز تصویر

کراچی: کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں ایسٹ پولیس نے  چوبیس گھنٹو ں کے اندر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ستائیس  ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے اسلحہ منشیات و مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

آج صبح کباڑی مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگ۔

لانڈھی کے علاقے میں چراغ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مولاناسلیم عباس نقشبندی شدید زخمی جبکہ ان کے ساتھی ہلاک ہوگئے۔

عالم دین  کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنی تحریک  کے رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن بھی اسپتال پہنچ گئے۔

رہنماوں نے مولانا سلیم تقشبندی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی میں فٹبال میچ دیکھنے والے افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں