قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران۔ – آئی این پی فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیکس چور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔ اوران پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں تو عدالتوں میں لے جائیں۔

جمعرات کے روز بھی تحریک انصاف اور ملسم لیگ ن کا ایک دوسرے کے خلاف دھواں دھار الزامات لگانے کا سلسلسہ جاری رہا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف ن لیگ اور میاں نواز شریف پر الزامات لگاتے ہیں اور اب وہ یہ الزام تراشی کی سیاست بند کردیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران  خان  نے کہا تھا کہ شوکت خانم کے خلاف لگائے گئے الزامات پر وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نے نثار نے عمران خان اور رحمان ملک کے ایجنڈے کو ایک قرار دیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان بہادر بنتے ہیں لیکن میدان کے آدمی نہیں ہیں، چیلنج کرکے بھاگ گئے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آصف زرداری پر لگے الزامات نظر کیوں نہیں آتے، شوکت خانم کے پیچھے چھپنے سے بھی کچھ نہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ غصےسےکوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتا، اور تمام سیاسی جماعتوں کومسائل کے حل پرتوجہ دینی چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں