طالبان گن پکڑے ہوئے۔—فائل فوٹو

ٹیمرگرا: دیر لوئر کے قبائلی علاقے میں جمعرات کے روز سیکیورٹی فورسز کی سرحد بار حملے میں جوابی  فائرنگ سے نو عسکریت پسند ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑی تعداد میں عسکریت پسند پاکستان میں سورج غروب ہونے سے پہلے داخل ہوئے اور ٹیریپاؤ کنڈاؤ کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی لیکن سیکیورٹی فورسز میں سے کسی بھی ہلاکت کی خبر نہیں آئی۔

البتہ سرحدی علاقے کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں عسکریت پسندوں کے طرف سے کیے گئے ستر سے زیادہ  حملوں میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ لیکن کسی بھی آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں