پشاور میں دھماکہ۔ – فائل فوٹو

پشاور: پشاور کے علاقے متنی میں سحری کے وقت بم دھماکے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ البتہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متنی میں شرپسندوں نے ایک شخص کے گھر کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹا تو دیوار مندہم ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متنی میں امن لشکروں کی جانب سے حکوت کے ساتھ عدم تعاون کے اعلان کے بعد شرپسند پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں متنی ہی میں ایک روز قبل موٹر سائیکل میں نصب بم بھی ناکارہ بنایا گیا تھا۔

پولیس ذائع کے مطابق ناکارہ بنایا گیا بم پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہ ہو سکتی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں