مولانا فضل الرحمان ۔ فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مولانا فضل الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں دریاؤں پر مزید ڈیم تعمیر کرنا سے پاکستان پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

پیر کے روزمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کی وجہ سے پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو پاکستان کے دریاؤں کا پانی نہیں روکنا چاہئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق چناب، جہلم اور دریائے سندھ کا پانی پاکستان کیلئے مختص ہےلیکن ہندوستان نے ان دریاؤں پر کئی ڈیم تعمیر کرلیے ہیں اور انکا فائدہ غریب کشمیریوں کو نہیں ہورہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی رہنماؤں کی جانب سے دوستی سے متعلق بیانات روز آتے ہیں لیکن ہندوستان پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں