کوئٹہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر حکومت نے موبائل سروس معطل کردی ہے۔ فائل فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر حکومت نے موبائل سروس معطل کردی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں موبائل کے تمام کمپنیوں کی سروس معطل ہے۔

سروس معطل ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سروس بند ہونے سے عسکریت پسند ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ نہیں کرسکتے ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر موبائل سروس معطل کرنا امن کے قیام کیلیے ضروری ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں امن وامان قائم رکھنے کیلیے صوبائی حکومت نے سخت حفاطتی انتظامات کیے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں اہم سرکاری مقامات اور تنصیبات کے باہر پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے ساتھ ساتھ فرنٹیر کور کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں