وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ۔اے پی پی فوٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے بدھ کے دن اشارہ کردیا ہے کہ آگر دوسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا گیا تو پارٹی اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرے گی۔

وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا پارٹی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بات کو مانتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ 'پارٹی ان کے نقطہ نظر کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے'۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے کائرہ، جو کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ گیلانی پارٹی کے رہنما ہیں اور اس کیوں کہ معاملہ بہت سنجیدگی اختیار کرچکا ہے لحاضہ ان ے ریمارکس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

جب کہ سپریم کورٹ ستائیس آگست کو این ار او کیس کی سماعت کرے گا جس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی بلایا گیا ہے، کائرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت کو عدالت کی کارروائیوں سے شدید خدشات ہیں۔

وزیر اطلاعات قمرزمان کاہرہ نے کہا ہے وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے خلاف مزاحمت کی تجویز پر فیصلہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

احتجاجی مارچ کی مکمل طور پر نفی نہ کرتے ہوئے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی بھی نااہل ہونے کے بعد ملتان گئے تھے تو لوگ ان کے ساتھ ٹرین میں گئے تھے صرف یہ دیکھانے کے لیئے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

کائرہ نے کہا کہ عدالت سے منصفانہ حکم کی امید ہے لیکن آگر ایسا نہ ہوا تو پارٹی کو احتجاج کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں