یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ۔ – روئٹرز فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے کامرہ بیس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نےایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کےبہترانتظامات کررکھےہیں اور وہ ان سے مطمئن ہیں۔

یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامرہ بیس پر حملے سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو کوئی خطرہ نہیں اور انہیں پاکستان کے اس بیان پر کوئی شک نہیں ہے کہ کامرہ بیس میں جوہری ہتھیار موجود نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاک افغان اور نیٹو تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی حکومت نے ایٹیم ہتھیاروں کی تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کررکھے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں