۔—فائل فوٹو

کراچی: کراچی ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں دس افراد کی ہلاکت کے بعد آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر موٹرسوار دہشت گردوں نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تمام پانچوں زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

نارتھ کراچی کے سيکٹر فائیو سی فور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تين افراد ہلاک ہوئے ۔

اس سے پہلے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ کے قریب مسجد کے استقبالیہ دفتر پر بیٹھے افراد پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل جانے سے دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔

واقعے کے خلاف مشتعل افراد شاہراہ پاکستان پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس کےباعث ٹریفک معطل ہوگیا۔

دریں اثناء ڈی سی سینٹرل کے مطابق واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قبل ازیں، رضویہ سوسائٹی فردوس کالونی میں شرپسندوں نے ایک شخص کو جبکہ ناگن چورنگی کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے ایک کارکن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

آئی جی سندھ نے شہر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے  تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکیورٹی کی نگرانی خود کریں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں