وزیر داخلہ رحمان ملک۔— فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ مغوی شہباز تاثیر بہت جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں رحمان ملک نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کیلیے جاری حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور وہ بہت جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو گزشتہ سال اگست میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہے تھے۔

شہبازتاثیر کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پولیس کا مؤقف رہا ہے کہ ان کی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجودگی کے شواہد ملے ہیں، اغواکاروں نے انہیں پنجاب سے قبائلی علاقے میں منتقل کردیا تھا۔

جولائی میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ شہباز کی رہائی کے حوالے سے انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ثنا اللہ نے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ فوج کے سابق جنرل کے داماد کی رہائی بھی آئی ایس آئی اس اور شدت پنسدوں کے درمیان مذاکرات کی نتیجے میں ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں