رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ رائٹرز تصویر

کراچی: لیاری میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے بعد کم از کم چون افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سرچ آپریشن علی الصباح شروع ہوا جس  کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے ریکسر لین، نوالین،کلاکوٹ،چاکیواڑہ،بغدادی اور نیاآباد کے علاقوں کامحاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کو بند کردیا تھا۔

آپریشن کےدوران رینجرز نے سات موٹرسائیکلیں اور چھ دستی بم برآمد کرکے چون افراد کوحراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونےوالوں میں اقبال کرمانی ، اور وکیل چھوٹا شامل ہیں۔ گرفتارشُدگان میں گینگ وار کے لوگ بھی شامل ہیں۔

اسی دوران سکیورٹی فورسز نے افشانی گلی کی طرف پیش قدمی کی اور تاجو کے اڈے پربھی قبضہ کرلیا۔دوسری طرف آپریشن کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرٹائرجلائے۔تاہم رینجرز نے مظاہرین کومنتشر ہونےپر مجبورکردیا۔علاقے سے گرفتار مشکوک افراد کوتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔

خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقوں افشانی گلی، آٹھ چوک، چیل چوک اور نیازی کالونی کے علاقوں میں بھی آپریشن کیا ۔

 

تبصرے (0) بند ہیں