اجمل قصاب۔ — فائل فوٹو

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اپنے ایک فیصلے میں ممبئی حملوں کے مجرم اجمل قصاب کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔

دو ججوں پر مشتمل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان کے پاس سزائے موت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

 فیصلے کے مطابق، قصاب کا سب سے بڑا جرم ہندوستانی حکومت کے خلاف جنگ کرنا تھا۔

چھبیس نومبر، 2008 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے مختلف مقامات پرحملہ کرنے والے قصاب کو ممبئی کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں، گزشتہ فروری میں ممبئی ہائی کورٹ نے فیصلے کی توثیق کی تھی۔

قصاب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد قصاب اب صدر مملکت کے سامنے رحم کی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں