صدر زرداری بلاول ہاؤس میں ایم کیو ایم کے ساتھ میٹنگ کے دوران۔ پی پی آئی فوٹو

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کی مداخلت پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے فارمولے پر متفق ہوگئے ہیں۔ جبکہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دوہزار بارہ کا اجراء آج کی کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس دوہزار بارہ کے نام سے تیار کیا جانے والا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔

نیا بلدیاتی نظام کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اورسکھر میں نافذ العمل ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کی تقرری سیاسی بنیادوں  پر ہوگی۔

کمشنر کے ساتھ ساتھ ڈویژن میں ڈی سی اوز بھی تعینات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ دوہزار کا نظام لوکل گورنمنٹ دوہزاردس کا ہی نئے نام سے اعادہ ہے۔

پیپلز پارٹی ار ایم کیو ایم میں اس نظام پر گذشتہ کئی سال سے اختلافات برقرار تھے جبکہ کسی متفقہ حل تک پہنچنے کیلیےدرجنوں اجلاس بھی ہوئے۔

تاہم حال ہی میں صدر زرداری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت کے بعد اتحادیوں کانئے بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوا اور اس کا اجراء آج ہی متوقع ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں